اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد نیپرا نے بجلی کے پیداواری ٹیرف میں بیاسی پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق ناردرن پاور جنریشن کمپنی مظفر گڑھ کے تین پاور یونٹوں کے لئے بہتر پیسے اور یونٹ نمبر چار کے لئے بیاسی پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
ٹیرف میں اضافہ فرنس آئل کی قیمتیں بڑھنے کے باعث کیا گیا۔ ٹیرف میں اضافے کا اطلاق اکتیس مئی سے نافذ العمل ہو گا۔