فیصل آباد : انصاف بزنس فورم کے سرپرست اعلیٰ محمداجمل چیمہ’ صدر چوہدری ظفر اقبال سندھو’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض ‘ سینئر وائس چیئرمین راناسکندر اعظم’ میاں محمد طیب’ عبداللہ خان دمڑ ‘ مدثر جواد ‘ کامران گیلانی’ میاں معین الدین ‘ شفیق شیخ اور نعیم اللہ خاں نے نندی پور پاور پراجیکٹ پر قوم کا 62 ارب روپیہ ضائع کرنیکے بعد چیچو کی ملیاں میں پاور پراجیکٹ کے ذریعے قوم کو نیا چونا لگانے کی کوشش ناکام ہونے پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری دور حکومت میں میاں شہباز شریف اٹھتے بیٹھتے نندی پور اور چیچوکی ملیاں میں پاور پراجیکٹس کی تعمیر کو پاکستانی قوم کی خوشحالی اور صنعتی و تجارتی ضروریات کا حل قرار دیتے ہوئے نہیں تھکتے تھے۔
مگر 12 ارب کا پراجیکٹ 62 ارب روپے میں مکمل کرکے قوم کو صرف5 میگاواٹ بجلی فراہم کرنیوالے نندی پور کے بعد نااہل خادم اعلیٰ چیچو کی ملیاں میں بھی میٹروبس سے بچا کھچا صوبائی فنڈ جھونکنا چاہتے تھے مگر اس پراجیکٹ کی انتظامیہ نے اس منصوبے کو ناقابل عمل قرار دے کر ختم کرنیکا اعلان کردیا۔
جس سے پوری قوم کا سرمایہ محفوظ ہونیکی بنیادجبکہ جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں کیلئے لوٹ مار کا نیا راستہ بند ہو جائیگا ایک مشترکہ بیان میں تاجر راہنمائوں نے کہا کہ 2017 ء تک ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کرنیوالی مسلم لیگ مزیددوسال جھوٹ بول کر اپنی اور قوم کی عاقبت خراب کرنے کی بجائے 0.3 فیصد والے اسحق ڈار سمیت مستعفی ہوجائے۔