بجلی کے یکے بعد دیگرے منصوبوں کے آغاز پر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں : شاہد ریاض گوندل
Posted on May 9, 2014 By Nasir Mehmood سٹی نیوز, لاہور
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے توانائی شاہد ریاض گوندل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا عزم ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کر کے بجلی کی وافر فراہمی یقینی بنانا ہے۔ اس مقصد کیلئے حکومت مربوط حکمت عملی کے تحت منزل کی طرف بڑھ رہی ہے۔
آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے گزشتہ روز پورٹ قاسم میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے ایک بڑے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ہے جبکہ اس سے پہلے گدو پاو رپلانٹ، اوچ پاور پلانٹ اور تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبوں کا افتتاح کیا جا چکا ہے۔
رواں ماہ کے دوران وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف پنجاب میں ایک بڑے سولر پارک اور کوئلے سے چلنے والے پاور پراجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ساہیوال میں لگنے والے2 پاور پراجیکٹس سے مجموعی طو رپر 1320 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ شاہد ریاض گوندل نے کہا کہ بجلی کے یکے بعد دیگرے منصوبوں کے آغاز پر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کا عزم ہے جبکہ دوسری طرف قوم میں مایوسی پھیلانے والے عناصر کی بیمار سوچ ہے۔ عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی انشااللہ انہیں توانائی بحران سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا دلائے گی۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.