بجلی کے دو منصوبوں کیلئے کراچی کی نجی کمپنیوں نے درخواست دے دی

Electricity

Electricity

کراچی (جیوڈیسک) سال 2018 تک مکمل لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے ملک کے ہر حصے میں تیزی سے پاور پلانٹ لگائے جا رہے ہیں۔

اسی حوالے سے نیپرا میں دو نجی کمپنیوں نے کُل 380 میگاواٹ بجلی پیدا کے منصوبوں کے لئے درخواست دائر کی ہیں جس میں اسے ایک نجی کمپنی تھرپارکر میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری سے 330 میگاواٹ بجلی کوئلے سے پیدا کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

جبکہ دوسری فتح جنگ میں 6 کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری سے 50 میگاواٹ سولر بجلی پیدا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ملک میں جس طرح تیزی سے توانائی کے شعبے میں سرمایا کاری میں اضافہ ہو رہا ہے اس سے حکومت کا 2018 میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ درست ثابت ہوتا نظر رہا ہے۔