بجلی کے نرخوں میں اضافہ قبول نہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
Posted on October 13, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے بجلی کے نو ٹیفیکشن پر جا ری بیان میں کہا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ دہشت گردی اور بے روز گاری کے ستائے ہوے عوام کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔
عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی دعوے کہاںگئے ؟ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اگر حکو مت عوام کے زخموں پر مرہم نہیں رکھ سکتی تو کم از کم نمک پاشی تو نہ کرے، ہم بجلی کے نرخوں میں اضافے کو قبول نہیںکرتے۔
انہوں نے کہا کہ حکو متی ناقص پالیسی کیوجہ سے پہلے ہی عوام پریشان ہے اب بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرنا سراسر زیادتی اور ظلم ہے، اگر نجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ فوراً واپس نہ لیا گیا تو بھر پور احتجاج کریں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com