اب اقتدار ملا تو استعفے کی غلطی نہیں دہرائیں گے: اندرکجریوال

Arvind Kejriwal

Arvind Kejriwal

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اروند کجریوال نے کہا ہے کہ اگر انہیں اب اقتدار ملا تو وہ استعفے کی غلطی نہیں دہرائیں گے۔

دہلی میں ایک انتخابی ریلی کے دوران انہوں نے کہا ہم سیاست میں نئے تھے، اس لیے استعفیٰ دینے کی غلطی ہوئی مگر ہم نے سبق سیکھ لیا ہے۔ کچھ بھی ہو جائے، پورے پانچ سال کرسی سے چپک کر بیٹھنا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں شہر کی غیرقانونی بستیوں کو ریگولرائز کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ کالے دھن کے معاملے پر نریندر مودی نے کھوکھلا وعدہ کیا تھا جو وفا نہیں ہو سکا۔