پاور سیکٹر کو یومیہ 15کروڑ مکعب فٹ اضافی گیس دینے کا فیصلہ

Power Sector Gas

Power Sector Gas

اسلام آباد(جیوڈیسک)وزارت پٹرولیم نے ملک میں لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے پاور سیکٹر کو یومیہ 15کروڑ مکعب فٹ اضافی گیس دینے کا فیصلہ کیا ہے ، جس سے سسٹم میں 800میگاواٹ سے زائد بجلی سسٹم میں آسکے گی۔

وفاقی وزیر پٹرولیم سہیل وجاہت حسین صدیقی نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ، پاور سیکٹر کو اضافی گیس کی فراہمی کیلئے اوجی ڈی سی ایل ، پی پی ایل سوئی ناردرن اور سدرن کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، انہوں نے بتایا کہ کوشش کی جائے گی کہ پاور سیکٹر کو دی جانے والی گیس سے کوئی خاص سیکٹر متاثر نہ ہو۔

وزیر پٹرولیم نے کہا کہ فیول کی ادائیگیوں کے حوالے سے وزارت پانی وبجلی اور خزانہ نے مکمل یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کیلئے وزارت پانی وبجلی کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تھرمل پاور پلانٹس کو یومیہ 16ہزار ٹن تیل فراہم کر رہے ہیں، مزید بھی ضرورت ہوئی تو فراہم کریں گے ، اور تھرمل پاور پلانٹس کو تیل کی فراہمی میں تعطل نہیں آنے دینگے۔