پاور سیکٹر کو فراہم کی جانے والی قدرتی گیس میں 27.5 فیصد کمی

Power Sector

Power Sector

رواں سال 2012-13 کے دوران پاور سیکٹر کو فراہم کی جانے والی قدرتی گیس 27.5فیصد تک کم ہوگئی جبکہ مالی سال 2004-05 کے دوران شعبہ کو43.7 فیصد گیس فراہم کی جارہی تھی، اقتصادی سروے2012-13 کے مطابق ہمسایہ ممالک میں بجلی کے پیداواری یونٹس کو گذشتہ چند سالوں کے دوران گیس کی فراہمی میں بتدریج اضافہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنیاں آئندہ مالی سال کے دوران نئے صارفین کو گیس کی فراہمی کیلئے پائپ لائنیں بچھانے کے منصوبے پر مزید 55 ارب روپے کی سرمایہ کاری کریں گی۔

جولائی تا مارچ 2012-13 کے دوران واپڈا صارفین کی تعداد21.7 ملین تک بڑھ چکی ہے، جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 20.8 ملین تھی جبکہ گھریلو صارفین کو گذشتہ سال 23137 ملین کلوواٹ فی گھنٹہ بجلی فراہم کی جارہی تھی، جو رواں مالی سال میں کم ہوکر 22987 ملین کلوواٹ فی گھنٹہ رہ گئی ہے