لاہور (جیوڈیسک) بجلی کا شارٹ فال دو ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا ، شہری علاقوں میں چھ اور دیہات میں دس گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
ملک بھر میں بجلی کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور شارٹ فال دو ہزار دو سو میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث شہروں میں چھ اور دیہی علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ اس وقت ملک میں بجلی کی پیدوار نو ہزار تین سو اور طلب گیارہ ہزار پانچ سو میگاواٹ ہے۔
دوسری جانب چشمہ نیو کلیئر ون پاور پلانٹ کی فنی خرابی دور کر لی گئی ہے جس کے بعد پاور پلانٹ سے تین سو پچیس میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی۔