لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 300 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 جبکہ دیہی علاقوں میں 11 گھنٹے تک بڑھ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 300 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ملک میں بجلی کی پیداوار9 ہزار 9سو میگاواٹ جبکہ طلب 14 ہزار 2سو میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔
شہروں میں بجلی 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 11 گھنٹے بند رکھی جارہی ہے۔ گرمیوں کے آغاز میں ہی گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے شہریوں میں شدید پریشانی اور تشویش پائی جا رہی ہے۔