3 بجلی گھروں کو ایل این جی سپلائی کا پلان ایک ہفتے میں بنایا جائے، اسحٰق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ، منصوبہ بندی وترقیات، پانی وبجلی اور محکمہ توانائی پنجاب کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ قصور، جھنگ اور شیخوپورہ میں 3600 میگاواٹ کے حامل پاور پلانٹس کو ایل این جی کی فراہمی کیلیے لائحہ عمل ایک ہفتہ میں تیارکریں۔

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں توانائی اور خزانہ سے متعلقہ وفاقی اور پنجاب حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں قصور، شیخوپورہ اور جھنگ میں 1200، 1200(3600) میگاواٹ کے3 مجوزہ پاور پلانٹس کو ایل این جی کی بلاتعطل سپلائی کیلیے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔

سیکریٹری وزارت پانی بجلی نے کہا کہ ان پلانٹس کیلیے ایل این جی کے ساتھ فیول کے دوسری سہولت کے آپشن کو بھی مدنظر رکھا جائے تاکہ ایل این جی کی عدم دستیابی پر یہ پلانٹس متبادل ذرائع سے فیول سے چلتے رہیں۔