اسٹاک ہوم (جیوڈیسک) سمندر کی تیز اور اونچی موجوں پر سرفنگ کرنا کسی عام آدمی کے بس کی بات نہیں اور اسی لیے صرف اس پر مہارت رکھنے والے افراد ہی اس کھیل کا مزا لوٹنے کے لیے سمندر کا رُخ کرتے نظر آتے ہیں۔
اب ان ماہر سرفرز کے امتحان کے لیے سوئیڈن میں بجلی کی طاقت سے چلنے والا سرف بورڈ بھی متعارف کروادیا گیا ہے جس کی مدد سے عام سرف بورڈ کے مقابلے میں 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار کیساتھ سمندر کی اونچی اونچی موجوں پر سرفنگ کا مزا لوٹا جاسکتا ہے۔