کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی میں بجلی کے نظام کی اپ گریڈیشن کے ساتھ کے الیکٹرک کی جانب سے آپریشن برق تیزی کے ساتھ جاری گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی کے رہائشی و تجارتی علاقوں سے 45کنڈوں کے ذریعے بجلی کی چوری کو پکڑ کر کنکشن منقطع کئے گئے اور 30کنڈوں کے بل دینے کے علاوہ بجلی کے بلوں کے نادہندی گان 125بلوں کی قسطیں بنا کر دیئے گئے۔
شاہ فیصل کالونی میں کے الیکٹرک کا آپریشن برق جنرل منیجر کے الیکٹرک شاہ فیصل کالونی مولابخش کی سربراہی میں کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی جنرل منیجرز محمد فیصل ، سجاد ظہیر ،علی مدد ،ایم آئی او لیاقت علی ،اے ایم شاہد علی بھی موجود تھے جنرل منیجر کے الیکٹرک مولابخش نے کہاکہ عوام بجلی چوری اور غیر قانونی کنڈوں کی فوری اطلاع کے الیکٹرک کو دیں اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی ہر ماہ مقررہ وقت پر یقینی بنا ئیں انہوں نے کہاکہ بجلی چوری کی روک تھام اور نادہندہ گان کے خلاف آپریشن برق کو کامیاب بنا کر لوڈشیڈنگ کے عذاب سے عوام کو نجات دلا یا جائیگا۔