بجلی چوروں کو بجلی نہیں دیں گے: عابد شیرعلی

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکوممت ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ شہریوں کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے صرف ان لوگوں کو بجلی ملے گی جو بروقت بل ادا کریں گے، چوروں کو بجلی نہیں ملے گی، محکمے سے بدعنوانی کا خاتمہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سخت نوٹس لیا ہے تمام تقسیم کار کمپنیوں میں آٹھ سے دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، تاہم حکومت لوڈشیڈنگ کا دورنیہ کم کرنے کیے لیے کوششیں کررہی ہے۔

وزیرِ پانی و بجلی عابد شیر علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان حکومت قوم سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ گزشتہ حکومت سے ورثہ میں ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم منگل کو پورٹ قاسم میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے 1320 میگاواٹ صلاحیت کے منصوبے کا افتتاح کریں گے، جبکہ گڈانی میں 6600 میگا واٹ کے بجلے کے پیداوری منصوبے پر کام جاری ہے۔ 4500 میگا واٹ کا داسو پن بجلی منصوبہ اسی سال شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اگست میں 1100 میگا واٹ کے کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے اور سکی کنارے منصوبے پر بھی آئندہ ماہ کام شروع ہوجائے گا۔