پائی خیل (نامہ نگار) پائی خیل میں بجلی کی غیراعلانیہ آنکھ مچولی اور ٹرپنگ نے صارفین کو مشکلات میں ڈال دیا تفصیلات کے مطابق پائی خیل اور گردونواح میں بجلی کی دن رات غیراعلانیہ آنکھ مچولی اور ٹرپنگ سے صارفین کی الیکڑک اور الیکٹرونکس اشیاء جلنے لگیں جبکہ بجلی کے آلات سے مزدوری کرنیوالوں کاچولھا ٹھنڈااور کاروبارزندگی کوبری طرح مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ۔علاوہ ازیں شہریوں کوپینے کے لئے ،کسانوں کوٹیوب ویل اورٹربائن کے ذریعے کھیتوں کوپانی لگانے کی صورت میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔جس کے باعث واٹرسپلائی بند،مسجدوں میں وضوکے لئے پانی نایاب ،دیہاڑی دارطبقہ فاقوں کاشکار،مہنگائی میں کئی گنااضافہ ناداراورغریب طبقہ ڈپریشن کا شکار طلباء ذہنی اذیت میں مبتلاتاہم عوامی وسماجی حلقوںنے حکامِ بالا سے بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم کرنے اوربجلی کے تسلسل کامطالبہ کیاہے ۔ پائی خیل(نامہ نگار) غنی ویلفیئرٹرسٹ پائی خیل کے تعاون سے جامع مسجدورالیاں والی پائی خیل کے ساتھ گرنے والابجلی کاپول (کھمبا)دوبارہ نصب کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق جامع مسجدورالیاں والی پائی خیل کے ساتھ ملحقہ بجلی کاپول(کھمبا)گلی میں گرگیا۔جوبعدازاں غنی ویلفیئرٹرسٹ پائی خیل کے تعاون سے دوبارہ نصب کردیاگیا۔عوامی حلقوں نے غنی ویلفئیرٹرسٹ پائی خیل کی انتظامیہ کاشکریہ اداکیا۔اورواپڈاکے ارباب اختیارسے زنگ آلودہ کھمبوں اورڈھیلی لٹکتی تاروں کودرست کرنے کامطالبہ کیاہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پائی خیل(نامہ نگار) پائی خیل لفٹ اری گیشن سکیم پائی خیل کے ملازمین کی سب ڈویژن ڈویلپمنٹ محکمہ انہارمیانوالی کے آفس کے سامنے بھوک ہڑتال۔تفصیلات کے مطابق پائی خیل لفٹ اری گیشن سکیم پائی خیل کے ملازمین بیلدار،پمپ آپریٹرودیگر جنہیں عرصہ دس ماہ سے محکمہ کی جانب سے تنخواہ نہیں مل رہی تھی ۔بالآخرملازمین نے فاقوں سے تنگ آکرسب ڈویژن ڈویلپمنٹ محکمہ انہارمیانوالی کے آفس کے سامنے بھوک ہڑتال کردی۔ لفٹ اری گیشن سکیم پائی خیل کے ملازمین نے کہاکہ دس ماہ ہوچکے ہیں ہمیں تنخواہ نہیں مل رہی ۔جس کی وجہ سے ہمارے گھروں میں فاقے پڑنے لگ گئے ہیں۔ہم اپنے حقوق کی خاطرہرجگہ اپنی آوازبلندکریں گے۔انہوں نے وفاقی وزیرآبپاشی ،چیف سیکرٹری آبپاشی ،ایکسین ڈویلپمنٹ انہارسے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پائی خیل(نامہ نگار)پائی خیل اورگردونواح میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں ۔سبزی اورفروٹس فروشوں نے آلو،پیاز،مرچ ٹماٹر،سیب،کیلا اوردیگرفرٹس وسبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیاعوام پریشانی سے دوچار تفصیلات کے مطابق پائی خیل اور گردونواح میں مقامی انتطامیہ کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے میں غفلت کے باعث قیمتیں دن بدن نہایت تیزی سے بڑھ رہی ہیں ۔اس مہنگائی کے عالم میں غریب آدمی کاجینادشوارسے دشوارترہوتاجارہاہے ۔آٹا،گھی ،آلو،چینی اوردالوں کی قیمتوں میں دکانداروں نے ازخوداضافہ کررکھاہے ۔علاوہ ازیں مقامی انتطامیہ کی طرف سے نوٹس نہ لینے کے باعث سبزی فروشوںنے بھی آلو،پیاز،سبزمرچ ٹماٹر،فروٹس ودیگرسبزیوں میں اچانک بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے ۔غریب آدمی پہلے بھی مہنگائی کی چکی میں پیساجارہاتھا۔اب توغریب آدمی کاجینامشکل ہوگیاہے۔کسی دکاندارنے لسٹ آویزاں نہیں کی ہوئی اگرخریدار قیمت پربات کرے تودکاندارسیخ پاہوجاتے ہیں۔عوامی حلقوں نے کمشنرمیانوالی اورڈی سی میانوالی سے گرانفروشوں کے خلاف فی الفورنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔