بجلی ایک روپے اڑتالیس پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے بجلی ایک روپے اڑتالیس پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پچاس یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو، زرعی اور کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا۔

نیپرا کے مطابق نوٹیفکیشن اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جاری کیا گیا ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو سات ارب روپے کا ریلیف فراہم کریں گی۔ جون کے بلوں میں صارفین کو ریلیف ملے گا۔ تقسیم کار کمپنیاں یہ رقم صارفین سے پیشگی وصول کر چکی ہیں۔

اپریل میں صارفین کو چھ ارب چالیس کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی تھی۔ حکام نے بتایا کہ پچاس یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو ، زرعی صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا۔