اقتدار کیلئے اتحاد بنانے میں دلچسپی نہیں، محبوبہ مفتی

Mehbooba Mufti

Mehbooba Mufti

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے انتخابی نتائج منقسم مینڈیٹ کی نشان دہی کرتے ہیں۔

ہم وادی میں مکمل امن چاہتے ہیں اور 55 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال نہرو سے مودی تک ہر وزیراعظم کیلے چیلنجنگ رہی ہے۔ اقتدار کے حصول کیلئے اتحاد بنانے میں دلچسپی نہیں ہے۔