بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے بارہ پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

Power

Power

اسلام آباد (جیوڈیسک) بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے بارہ پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی سفارشات پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری نیپرا کل دے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق ارسال کی گئی۔

سفارشات کے مطابق گزشتہ ماہ ڈیزل پر بجلی پیدا کی گئی جس کی پیداواری لاگت بیس روپے اسی پیسے فی یونٹ رہی، فرنس آئل پر پیدا کی جانے والی بجلی کی لاگت سولہ روپے اور گیس سے پیدا کی جانے والی بجلی کی پیداواری لاگت پانچ روپے اکیس پیسے جبکہ پن بجلی کی پیداواری لاگت صرف آٹھ پیسے فی یونٹ رہی جبکہ نو کروڑ یونٹ بجلی چوری اور لائن لاسزز کی نذر ہو گئے۔

مئی کے مہینے میں سات ارب تیس کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداواری صلاحیت چھپن ارب روپے رہی۔ سی پی پی اے نے تجویز دی کہ بجلی کی لاگت کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے بارہ پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جائے۔ نیپرا سی پی پی اے کی سفارشات پر کل سماعت کرے گی جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جاے گی۔