بجلی کے بعد پانی کی قلت سنگین صورت اختیار کرنے والی ہے ، واپڈا

Wapda

Wapda

لاہور (جیوڈیسک) واپڈا کے ممبر واٹر حسنین افضال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بجلی بحران کے بعد اب پانی کی قلت سنگین صورت اختیار کرنیو الی ہے ، اس لئے بلا تاخیر نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے۔ ممبر واٹر واپڈاحسنین افضال نے پاکستان انجینئرنگ کانگریس کے زیر اہتمام عالمی ماحولیاتی ڈے کی تقریب سے خطاب اورذرائع سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ 60 ہزار میگاواٹ ہائیڈل بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے جسے ضائع کر دیا گیا ، آبی ذخائر تعمیر کرنے کی بجائے پانی سمندر میں پھینک دیاجاتاہے ، ملک پانی کی قلت کی وجہ سے غذائی قلت زون میں داخل ہو گیا ، انہوں نے نصابی کتب میں پانی کی بچت کے حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت پر زوردیا۔