فیصل آباد (جیوڈیسک) فیسکو نے زیادہ بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ دوگنی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے بھی نئے فارمولے کی منظوری دیدی ہے۔
فیسکو کے اجلاس کی صدارت عابد شیر علی نے کی جس میں طے پایا کہ فیصل آباد ریجن کے جن چونتیس فیڈرز پر بجلی کی چوری تیس فیصد سے زیادہ ہے، وہاں کے صارفین کے لئے فوری طور پر لوڈشیڈنگ دوگنا کر دی جائے۔
عابد شیر علی کی منظوری کے بعد فیسکو حکام نے نیا شیڈول بنانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر مملکت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اب صرف اسے ملے گی جو پیسے دے گا۔