لاہور (پریس ریلیز) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کے انتقال پر کالمسٹ کونسل آف پاکستان کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔
کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر ایم اے تبسم، چیئر مین ایکشن کمیٹی وسیم نذر، نائب صدر امتیاز شاکر اور سینئر نائب صدر عقیل خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شاہ عبد اللہ کے انتقال سے پاکستان ایک اچھے دوست سے محروم ہوگیا ہے جس کا خلاء کبھی پْر نہیں ہوگا۔
سینئر نائب صدر عقیل خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہا کہ شاہ عبداللہ پاکستانی عوام کے لیے بہت زیادہ محبت رکھتے اس لیے پاکستان اور اسکی عوام کیساتھ انکی محبت کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
انہوں نے کہا سعودی حکام اور عوام کو اللہ تعالیٰ یہ صدمہ صبرو حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔