کروڑ لعل عیسن کی خبریں 25/5/2015

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) سابق صدر حاجی مختار اور مشتاق لاہوری نے الیکشن بورڈ سے اختیارات واپس لے کر ثابت کر دیا کہ وہ الیکشن نہیں کروانا چاہتے۔ طارق پہاڑ پر الزام عائد کرنے والے خود سابق صوبائی وزیر کے نامزد کردہ امیدوار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آٹو مارکیٹ کے رہنمائوں شیخ محمد عابد ، احسان اللہ کلاسرہ ، تنویر جعفری ، ذاکر خان جوئیہ ، یٰسین پٹھان ، یاسر عرفات چیمہ ، اظہر خان بلوچ ، مہر اللہ ڈیوایا ، جانی کلاسرہ ، عاطف شاہجہان قریشی ، استاد غلام عباس ، رفیق خان پٹھان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی واضح شکست کو دیکھ کر خود الیکشن ملتوی کروانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ایک گروپ نام نہاد بیانات جاری کروا کر تاجروںکی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طارق پہاڑ تاجروں کا حقیقی نمائندہ اور محنتی شخص ہے۔ مخالف گروپ تاجر اتحاد گروپ کی مقبولیت سے خائف ہو کر الیکشن ملتوی کروانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر حاجی مختار حسین اور نام نہاد الیکشن کمیٹی نے الیکشن بورڈ سے اختیارات واپس لے کر شہر بھر کے تاجروں کی توہین کی ہے۔ جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن بورڈ نے واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ بوگس فہرستوں پر الیکشن ممکن نہیں جنہیں درست کیا جانا ضروری ہے لیکن حاجی مختیار حسین نے الیکشن بورڈ کو درستگی کے اختیارات دے کر اس وقت واپس لے لیئے جب انہیں اپنی شکست واضح نظر آئی۔ شہر کے تاجر ایسی سازش ناکام بنا دیں گے اور ان کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حضرت علی باب العلم تھے۔ آپ کی ولادت سے کفار میں کپکپی پیدا ہو گئی۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے ڈویژنل آرگنائزر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی نے گزشتہ روز ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی حضورۖ کے چچا زاد بھائی اور پیارے داماد تھے۔ آپ شجاعت ، علم اور بہادری میں یکتا اور اعلیٰ تھے۔ آپ کی ولادت سے سارے کفار میں کپکی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ آپ بچپن میں ہی اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آئے تھے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو علم و حکمت ، جنگی مہارتوں اور بہادری سے ایسا مالا مال کیا تھا کہ جس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علی نے قلعے کا ایسا دروازہ اپنے روز بارو سے اکھاڑ پھینکا تھا جس کو ئی افراد مل کر بھی نہیں اٹھا سکتے تھے لیکن آپ نے اکیلے اس دروزے کو اٹھا لیا تھا۔

Qari Muhammad Ashfaq

Qari Muhammad Ashfaq