حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خالقِ کائنات کی عظیم تخلیق ہیں

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

کراچی (خصوصی رپورٹ) اتحاد عوام اہلسنت کونسل پاکستان کراچی کے زیر اہتمام لانڈھی کورنگی میں صبحِ جشنِ بہاراں کے سلسلے میں عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس علامہ مولانا سید شاہ مظہر الحق قادری کی قیادت میں نکالا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ شاہ مظہر الحق قادری نے کہا ہے

آپﷺ آقائے دوجہاں ﷺ حضورپُرنور ﷺ، سیدالمرسلین ﷺ حضرت محمد مصطفی ﷺ خالقِ کائنات کی عظیم تخلیق ہیں، جن پر رب العالمین کو بھی ناز ہے، آقائے دوجہاں پیارے محمد مصطفیﷺ تمام انبیا ئے کرام کی خوبیوں کا مجموعہ ہیں ،آپ کی شخصیت صبروشکرکا حسین امتراج ہے، آپﷺ کی اسوہ حسنہ عالمِ اِنسانیت کے لئے مشعلِ راہ ہے،آپ ﷺ غریبوں کے ہم درداور یتیموں کے والی تھے

جلو س سے صاحبزادہ اسد احمد مجددی ، محمد اعظم عظیم اعظم ،رئیس احمدایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ جلوس کے شرکاءمیں مولانا غلام حسین نقشبندی، شمس الدین معصومی، قاری تاج محمد نعیمی، قاری محمد صدیق نقشبندی، زاہد علی صدیقی، اعجاز علی نویداورخانزادہ لیاقت علی خان نمایاں تھے اُنہوں نے کہا ہے آپ ﷺ قول کے پکے اور وعدے کے سچے تھے

صداقت و امانت آپ کا ابدی جوہر تھا مگر آج افسوس ہے کہ ہم نے اپنے آقائے حضرت محمد مصطفی ﷺ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کو اپنی زندگیوں میں اپنانے سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے آ ج یہی وجہ ہے ہم پستی اور زوال پذیر ہیں مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اغیار کی طاقتیں متحد وہ منظم ہوکر اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف ناپاک سازشوں میں مصروف عمل ہیں آج عالم اسلام کے مسلمانوں کی کڑی آزمائش اور امتحان کا کٹھن وقت ہے کہ وہ ایسے وقت میں متحد ہوجائیں اور اسلام دشُمن طاقتوں کا ڈٹ کا مقابلہ کریں اور اِنہیں ایسا سبق سکھائیں کے دُشمنانِ اسلام کے دانٹ کھٹے ہوجائیں تاکہ آئندہ وہ اسلام اور مسلمانانِ عالم کے خلاف متحدنہ ہونے پائیں۔