بدین (عمران عباس) پی ایس 59 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں عملے کی تعیناتی کے معاملے پر پی پی امیدوار اور رٹرننگ آفیسر کے درمیاں شدید جھڑپ، پی پی امیدوار رٹرننگ آفیسر کی آفیس میں حلہ بول دیا، رٹرننگ آفیسر کو شدید نتائج کی دھمکیاں، پی پی امیدوار امیدوار کی جانب سے رٹرننگ آفیسر پر رشوت خوری کا الزام۔۔ صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 59پر کل ہونے والے ضمنی انتخابات میں عملے کی تعیناتی کے معاملے پر پی پی کے امیدوار اور رٹرننگ آفیسر کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔
واقعی اس وقت پیش آیا جب پی پی کے امیدوار نواز چانڈیو رکن قومی اسمبلی کمال خانچانگ کے ہمراہ جیمخانہ ہال پہنچے اس دوران پی پی امیدوار نے رترننگ آفیسر کے سامنے ہلہ بول دیا اور شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے دفتری کاغزات رٹرننگ آفیسر کے منہ میں دے مارے ۔اور سرکاری میز کو بھی توڑنے کی کوشش کی۔اس دوران پی پی کے مشتعل امیدوار نے رٹرننگ آفیسر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔
اس مووقع پر نواز چانڈےو نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ رٹرننگ آفیسر نے مخالفین سے رشوت لیکر من پسند عملہ کی تقرری کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رٹرننگ آفیسر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقرر عملہ کو ڈیوٹی پر مامور نہیں کر رہا ہے۔دوسری جانب رٹرننگ آفیسر عبدالزبیر خان کا کہنا ہے کہ پی پی امیدوار نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمارے کام میں مداخلت کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم معاملے کے بارے میں الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاھ کرینگے۔