راولپنڈی (جیوڈیسک) آصف زرداری کی دوغلی سیا ست سے دلبرداشتہ ہو کر استعفیٰ دیا، سیماب حیدر کی گفتگو پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے مرکزی رہنماسید سیماب حیدر شاہ نے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی دوغلی سیاست سے دلبرداشتہ ہو کر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے احتجاجاً استعفیٰ دیکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
اس موقع پرانہوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے دھاندلی کی پیداوار مسلم لیگ ن کی حکومت کومسترد کر دیا ہے ایسے وقت میں آصف علی زرداری نے عوام کی آواز پرلبیک کہنے کے بجائے ذاتی مفادات کے لئے نواز حکومت کی حمایت کر کے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریات کو بیچ دیا ہے۔
آج کی پیپلزپارٹی صرف اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے اس وقت تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، نواز حکومت کاجانا ٹھہر گیا، اب عمران خان کو دنیا کی کوئی طاقت وزیراعظم بننے سے نہیں روک سکتی۔