کراچی (جیوڈیسک) بلاول بھٹو کی معافی کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں سے معافی مانگنے کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ تحریک انصاف کے دھرنے نے وزیراعظم نواز شریف کو پارلیمنٹ کی راہ دکھائی تو عمران خان کے جلسوں نے پیپلزپارٹی کو ناراض ورکرز کی یاد دلائی۔
ناراض کارکنان کو منانے کے لیے پیپلزپارٹی کے تھنک ٹینک نے معافی کا فارمولہ متعارف کرایا، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹونے ذاتی طور پر معافی مانگی تو ناراض کارکنان کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔
مرکزی رہنماوٴں سے صوبائی عہدیداروں، ضلعی صدور اور منتخب نمائندوں تک ہر پارٹی رہنما سے غلطیوں کی معافی مانگنے کا مطالبہ ہے، ناراض ورکرز کا کہنا ہے کہ بھٹو کا نواسہ بلاول معافی مانگ سکتا ہے تو غلطیاں کرنے والے کیوں معافی نہیں مانگتے۔
پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی عہدیداروں اور منتخب نمائندوں کو اپنے اپنے حلقوں میں جانے اور ناراض ورکرز کا مطالبہ پورا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔