خیرپور (جیوڈیسک) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل کے مقدمے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
خصوصی عدالت نے حکم دیا ہے کہ نواب خان وسان کو گرفتار کرکے 26 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔سندھ ہائیکورٹ سکھربنچ نے 9 اپریل کو نواب خان وسان کی عبوری ضمانت منسوخ کی تھی۔
نواب وسان کیخلاف 11 مئی 2013 کوفنکشنل لیگ کے رکن کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ نواب خان وسان عام انتخابات میں این اے 215 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔