کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کی بیرون ملک جائیداد کے ثبوت حاصل کرنے کے لئے تحریک انصاف سے مدد مانگ لی۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء لطیف کھوسہ نے تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے نواز شریف کے خلاف ثبوت مانگے۔
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ انہوں نے شریف خاندان کی لندن میں جائیداد کی دستاویزات لطیف کھوسہ کو فراہم کر دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے مدد فراہم کرنے کا کہا تھا جس پر لطیف کھوسہ نے رابطہ کیا۔