حلقہ پی پی 175 سے تحریک انصاف کا ٹکٹ مسعود احمد بھٹی کی اہلیہ کو دیا جائے، سیف اللہ طاہر مغل

 Saifullah Tahir Mughal

Saifullah Tahir Mughal

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)حلقہ پی پی175سے تحریک انصاف کا ٹکٹ مسعود احمد بھٹی کی اہلیہ کو دیا جائے، رہنما تحریک انصاف و سابقہ ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی175مسعود احمد بھٹی شہید نے حلقہ پی پی175ہی نہیں بلکہ پنجاب بھر میں تحریک انصاف کو مضبوط کیا اورتحریک انصاف کیلئے بے شمار قربانیاں دی، وہ ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ تحریک انصاف میری پہلی اور آخری پارٹی ہے، تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد مسعود احمد بھٹی کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسعود احمد بھٹی کی شہادت سے ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جسے صدیوں پورا نہیں کیا جا سکتا، تحریک انصاف کے کارکنان مسعود احمد بھٹی کی اہلیہ کو ٹکٹ دلانا چاہتے ہیں ،ہم مسز مسعود احمد بھٹی کو ٹکٹ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، ان کو ٹکٹ دینے سے تحریک انصاف حلقہ پی پی175سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔