شیخوپورہ (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد آصف خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کی فلاح اورانکے حقوق کی جنگ لڑی ہے پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے نہ چاہتے ہوئے بھی حکومت کیساتھ کھڑی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیٹھ غلام رسول، رضا خان، حسن رضا جعفری، رانامحمد اکرم ناز، شیر عالم،امجد شکیل راہی، اشرف خیال، آصف الیا س گل، مبارک چراغ سہوترا ودیگر بھی موجود تھے۔