کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئرمین نعیم کھو کھر نے کہا ہے کہ بے شک پاکستان کے آئین کے مطابق اقلیتوں کو بر ابر کے حقوق حاصل ہیں مگر حقیقت اس کے بر عکس ہے بلا شعبہ کتابی حد تک تو آئین میں مملکت کا ہر شہری برا بر کا شہری ہے ایک مسیحی کی حیثیت میں میں یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے عام پاکستان کے لئے مشکلات میں اضافہ کیا ہے انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ شہید بھٹو کی میراث کے وارث ہو اور اس میراث میں شہیدوں کی ایک لمبی فہرست ہے
جس کا ذکر آپ نے کراچی کے جلسہ عام میں بھی کیا مگر آپ شاید حقیقت سے لا علم ہیں کہ آپ اس فہرست میں دو مسیحی نوجوانوں کا لہو بھی شامل ہے جس میں سے ایک 1977ء میں شہید بھٹو کی پھانسی کے خلاف خود سوزی کرنے والا یعقوب پرویز کھو کھر بھی شامل ہے اور اس کے ساتھ اسلام آباد میں جان قربان کرنے والا شہباز بھٹی بھی شامل ہے نعیم کھو کھر نے کہاکہ ملک کی استحکام ہو یا جمہوریت کے لئے قربانی دینا اس میں مسیحی عوام کا اہم کردار ہے جسے یاد رکھا جائے۔