لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ اب ملک میں مارشل لا کا خطرہ نہیں رہا اس لیے پیپلز پارٹی صحیح اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی حکمت عملی کامیاب رہی جسکے نتیجے میں جمہوریت پٹڑی سے نہیں اتری جسکو سول سوسائٹی میں بڑی پذیرائی مل رہی ہے۔
گزشتہ روز انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک لبرل، جمہوری اور ترقی پسند جماعت ہے جبکہ ملک کی زیادہ تر سیاسی پارٹیاں قدامت پسند اور سٹیٹس کو چاہتی ہیں۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نجکاری کے خلاف ہے اور وہ مزدوروں کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کرے گی۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ حکومت نے 70 ارب روپے کی اوور بلنگ کی عابد شیر علی نے کوئی انکوائری نہیں کر ائی جو انکی لاپروائی اور عوام دشمن پالیسی کا مظہر ہے۔