اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت پی پی ایل کے فروخت ہونے والے 7 کروڑ شیئرز کی کم از کم قیمت کا تعین آج کر رہی ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس آج ہورہا ہے جس میں پی پی ایل کے شیئرز فروخت کرنے کے لیے فلور پرائس طے کی جائے گی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پی پی ایل کے شیئر کی موجودہ قیمت لگ بھگ 211 روپے ہے،اگر حکومت اس کی نیلامی کے لیے کم از کم قیمت 200 روپے کے قریب طے کرے تو سرمایا کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی دیکھی جاسکتی ہے۔