پیپلز پارٹی نے عبدالخالق مروت کو ڈی ایم سی ملیر کا وائس چیئرمین نامزد کر دیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے عبدالخالق مروت کو ڈی ایم سی ملیر کا وائس چیئر مین نامزد کر دیا، عبدالخالق مروت کی نامزدگی پر پورے ضلع ملیر کے جیالوں اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

وائس چیئر مین نامزدگی پر ضلع ملیر کی مختلف برادریوں سماجی تنظیموں نے عبدالخالق مروت کو مبارکباد پیش کی ہے عبدالخالق مروت نے پارٹی قیادت کی جانب سے ڈی ایم سی ملیر کے وائس چیئر مین کی نامزدگی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کی اُمیدوں پر پورا اُترتے ہوئے ضلع ملیر کو بلدیاتی مسائل سے نجات اور شہر قائد کا مثالی ضلع بنائیں گے۔

یہ بات انہوں نے ملیر قائد آباد پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے ایک بڑے عوامی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی عبدالخالق مروت نے کہاکہ ضلع ملیر میں بلا رنگ و نسل عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا کر ضلع کی ترقی اور اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلائوں گا۔اس موقع پر عوام نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو نڈر ،دلیر اور عوامی خدمت میں پیش پیش رہنے والے کارکن عبدالخالق مروت کو ڈی ایم سی ملیر کا وائس چیئر مین نامزدگی پر راج تحسین پیش کیا ہے۔