کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مخدوم امین فہیم، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور عبدالقادر پٹیل پارٹی چیئرمین سے ملاقات کیلئے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مخدوم امین فہیم اور عبدالقادر پٹیل کو سینٹ الیکشن ٹکٹس کی تقسیم پر شدید تحفظات تھے۔ مخدوم امین فہیم پیپلز پارٹی میں غیر متعلقہ افراد کی مداخلت پر ناراض ہیں جبکہ سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا، فریال تالپر اور سینیٹر رحمان ملک کی مداخلت پر ناراض ہیں۔ واضع رہے کہ عبدالقادر پٹیل 24 گھنٹے قبل تک لندن روانگی کو چھپاتے رہے تھے۔