لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی غیر آئینی سلسلوں کے بجائے جمہوری قوتوں کا ساتھ دے گی۔ حکومت سمیت سب نے کہا کہ دھاندلی ہوئی، اس کے باوجود حکومت جیسی بھی ہے مدت پوری کرنے دی جائے۔
اے این پی کے سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والے ہر اتحاد کی مخالفت کریں گے۔ تحریک انصاف کی مرکزی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی لندن میں ذاتی مصروفیات ہیں۔ اگر اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کیلئے رابطہ کیا گیا تو پارٹی کی کور کمیٹی فیصلہ کرے گی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت عوام کو جھوٹی تسلیاں دے رہی ہے۔ عید قرباں سے پہلے قربانی دینا ہو گی۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا ہونا چاہیے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ لندن میں سیاسی بونوں کا اجتماع بے نتیجہ رہے گا۔ مولانا کی ڈرامہ بازی سے سب واقف ہیں۔ چودھری برادران جہاں بھی جائیں ان کی حیثیت صفر ہی رہے گی۔