پیپلزپارٹی کوختم کرنے کے خواب خواب ہی رہیں گے، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں بلدیاتی نظام میں ترامیم آئین کے مطابق کیں۔پیپلزپارٹی کوختم کرنے کے خواب خواب ہی رہیں گے۔ نئے بلدیاتی نظام کی منظوری نے سندھ کی سیاست کے درجہ حرارت بڑھا دیاہے۔ الطاف حسین نے پیپلزپارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا توجواب دینے کیلییشرجیل میمن کچھ ہی دیربعد اکھاڑے میں اتر آئے۔

ہنگامی پریس کانفرنس کی اور بتا دیا کہ پیپلزپارٹی کے حصے بخرے کرنے کے خواب پورے ہونے والے نہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ انیس سواناسی کا قانون کسی اور ملک کا نہیں۔ ایم کیوایم ترمیم لانا چاہتی ہے تو لے آئے۔

ایم کیوایم کی حکومت میں شمولیت کے بارے میں وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت پیش کش تھی اب پیپلزپارٹی غور کرے گی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اب بھی اقتدار کا حصہ ہے کیوں کہ سندھ کی گورنرشپ ایم کیوایم کے پاس ہے۔