لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے پانچ سالوں میں لوٹ مار کا پورا پورا حساب لیا جائے گا، آموں کے تحفے کے بدلے میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، جنرل مشرف کے خلاف جو فیصلہ آئے گا حکومت تسلیم کرے گی۔
پنجاب اسمبلی کے باہر ذرایع سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بارہ اکتوبر اور تین نومبر کے اقدامات پر جنرل مشرف کیخلاف ضرور مقدمہ چلنا چاہیے، کچھ لوگ چاہتے ہیں مشرف کے جرائم کو کم کرنے کیلئے پنڈورا باکس کھل جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا،آموں کے تحفے کے بدلے میں کوئی رورعایت نہیں برتی جائے گی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کراچی پر راج کرنے والے ہی وہاں کی بے امنی کے ذمہ دارہیں، الطاف حسین خود کو ڈوبتا دیکھ کر ملک ڈوبنے کی باتیں کرنے لگے ہیں۔