کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے تحت سندھی ثقافت ڈے شایان شان طریقے سے منایا گیا ،تقریب میں رہنمائوں اور کارکنان کے علاقوں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلا ورکرز آرگنائزیشن ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدرسید امجد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنے ثقافت پر ناز ہے دھرتی سے محبت کرنے والا کبھی بھی سندھی ٹوپی اور اجرک پر آنچ نہیں آنے دے گا۔
انہوں نے کہاکہ سندھی ٹوپی اور اجرک کی حفاظت کے لئے ہم اپنے جسم کا آخری قطرہ بھی بہادیں گے اس موقع پر تقریب میں بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کی جانب سے تقریب میں شریک مہمانوں اور عوام میں سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا تقریب میں بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے سنیئر نائب صدر راجہ طارق ،نائب صدر شوکت علی ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد یوسف ،انفارمیشن سیکریٹری محمد یاسر ،پی ایس 119کے صدر بشیر کامریڈ ،جنرل سیکریٹری طاہر خان ،انفارمیشن سیکریٹری امتیاز خان ،سنیئر نائب صدر فقیر محمد ،پی ایس 120کے صدر میاں زبیر ،انفارمیشن سیکریٹری سید خاور علی شاہ ،پی ایس 121کے صدر اصغر جلبانی و دیگر عہیدیدار بھی موجود تھے دریں اثناء بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید اصغر حسین بہاری نے سندھی ثقافت ڈے کے موقع پر بلاول بھٹو وکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے تمام عہدیداروں ،کارکنان کو شاندار تقریب کے انقاد پر مبارکبا د پیش کی ہے۔