پیپلزپارٹی کا وزارت عظمی کے انتخاب سے دستبرداری سے انکار

Supreme

Supreme

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پیپلزپارٹی نے نون لیگ کے مقابلے میں وزارت عظمی کے انتخاب سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا ہے۔ مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کے مقابلے میں وزارت عظمی کا امیدوار لایا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا۔

وہ قومی اسمبلی اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کو متنازع نہیں بنانا چاہتے تھے اس لیے ان کے مقابلے میں اپنے امیدوار دستبردار کیے۔ وزیراعظم کے انتخابات میں تعاون کے لیے مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے تاہم پیپلز پارٹی مقابلہ کرے گی۔