کراچی (جیوڈیسک) حلقہ این اے 258 کے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ نے 80 ہزار 196 ووٹ لے کر اپنی ہی چھوڑی ہوئی نشست پر دوبارہ کامیابی حاصل کر لی۔
2013 کے عام انتخابات میں اسی حلقے سے جیتنے والے عبدالحکیم بلوچ نے 22 ستمبر 2016 کو استعفی دے کر پیپلزرپارٹی میں شمیولیت اختیار کر لی تھی۔
عبدالحکیم بلوچ کے مقابلے میں کوئی مضبوط امیدوار نہیں تھا اور بیشتر سیاسی جماعتوں بلخصوص ایم کیو ایم اور تحریک انصاف نے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہوا تھا۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کے جیالوں نے پارٹی نغموں پر عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کا جشن منایا اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔