پیپلز پارٹی کا قافلہ آج شمع شاپنگ سینٹر شاہ فیصل کالونی سے لاڑکانہ کے لئے روانہ ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریا PS-120کا قافلہ سٹی ایریا کے صدر چوہدری اصغر آرائیں کی قیادت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے (آج) مورخہ 3اپریل 2015ء بروز جمعہ بوقت 8 بجے رات شمع شاپنگ سینٹر چوک شاہ فیصل کالونی سے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ کے لئے روانہ ہوگا۔

قافلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء سلیم انصاری ،محمد حنیف ،جمیل ساتھی ،ظفر عباس ،ابو بکر بن محبوب ،وکیل بھائی ،آباد محمد قریشی ،مولانا ابو الفتح ،فضل احمد ،رانا طاہر سمیت تمام یونین کونسل کے عہدیداران و کارکنان شامل ہونگے۔