لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت چین سے امداد کے بجائے ان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے اقدامات کی تقلید کرے دنیا میں دو ممالک چین اور برازیل نے خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے کروڑوں عوام کو اس سے اوپر نکال کر بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے او رصرف چین 20 سالوں میں 40 کروڑ افراد کو خط غربت سے اوپر لایا یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چینی صدر کے دورہ پاکستان کا بھرپور خیر مقدم کرتی ہے پیپلز پارٹی کے دورِ اقتدار میں پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مستقل بنیادوں پر استوار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
خاص طور پر دفاعی، سفارتی اور معاشی شعبوں میں تعاون بے مثال تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت چینی صدر کے دورے کے دوران بھرپور تعاون کے امکانات سے فائدہ اُٹھائے۔