اسلام آباد (جیوڈیسک) بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پیپلز پارٹی کا ٹی او آرز کمیٹی سے علیحدگی کا فیصلہ۔
شریف خاندان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کا اعلان ۔ بلاول بھٹو نے منظوری دے دی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی غیر جانبدار ٹی او آرز کے لیے بنائی لیکن حکومت بے نقاب ہوئی۔
پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے منتخب اراکین کی نااہلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کا بھی فیصلہ کر دیا۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اب آلودہ لوگوں کے ذریعے مقدس ایوان کو چلایا نہیں جا سکتا۔