پیپلزپارٹی ننگڑ شریف کا تعزیتی اجلاس محمد منشاء بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا

مصطفی آباد/للیانی : پیپلزپارٹی ننگڑ شریف کا تعزیتی اجلاس محمد منشاء بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ننگڑ کے رہائشی خالد کے انتقال کر اظہار افسوس کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ننگڑ شریف میں پاکستان پیپلزپارٹی کا تعزیتی اجلاس امیدوار برائے چیئرمین محمد منشاء بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق ہونے والے خالد کی مغفرت اور زخمی ہونے والے وارث کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔