کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے مردہ جسم میں جان ڈالنے کے لئے سندھ کارڈ کھیلنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
وہ ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے سندھ کی تقسیم کا بہتان لگا رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ کو ایم کیو ایم نے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی نے کوٹہ سسٹم کی بنیاد پر تقسیم کیا۔
کراچی کا امن خود پیپلز پارٹی کی بنائی ہوئی پیپلز امن کمیٹی نے خراب کیا جبکہ ایم کیو ایم نے کراچی میں قیام امن کے لئے آپریشن کا مطالبہ خود کیا۔