کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی نے کراچی میں پیر کے روز کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے بلاول ہاوس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سابق صدر آصف علی زرداری کریں گے۔
اہم اجلاس کے لئے پیپلز پارٹی نے اپنے دونوں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کو بھی کراچی طلب کر لیا ہے۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی ماحول پر بحث کے ساتھ ساتھ پارٹی کے اندرونی معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔