لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھر کی اور پنجاب تنظیم کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ نے وفد کے ساتھ واہگہ بارڈربم دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کی گھرکی، سروسز اور میو ہسپتال میں جا کر عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔
وفد نے زخمی مریضوں اور انکے لواحقین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو لاہور کے بم دھماکے کا دلی طور پر دکھ اور افسوس ہوا ہے اور پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ زخمیوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کے لئے ان کا بھرپور ساتھ دیں۔