لاہور (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صدر میاں منظور احمد وٹو نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی لیکن شہزادہ سلیم نے اپنی سلطنت بچانے کے لئے جمہوریت کو داﺅپر لگا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے قیام کے لئے قربانیاں دیں۔ پارٹی کے چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سیاسی اور جمہوری حقوق کے لئے پھانسی قبول کی۔
پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت بھی اس زمرے میں ہوئی۔