پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ شعیب ممتاز

Speech

Speech

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو جینے کا حق اور حوصلہ دیا یہی پیپلز پارٹی کا فلسفہ ہے۔شہید ذوالفقار بھٹو نے ملک کو آئین اور نیو کلیئر پاور بنایا۔بھٹو کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا تحصیل سطح پر نئے عہدیداران کے چنائو کا اختیار جلعی قیادت کو نہیں بلکہ پنجاب کی قیادت کو حاصل ہے۔

جمہوریت کی خاطر بھٹو خاندان نے انگنت قربانیاں دیں۔قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کے ویژن کو آگے بڑھانا ہمارا مقصد ہے۔جمہوریت کی بقاء پاکستان پیپلز پارٹی سے وابسطہ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائ شعیب ممتاز، ملک نجیب الرحمان ارشد،سید ضیاء حسین شاہ، ملک شاہد نواز گجر،ظریف ستی،راجہ مشتاق،ملک آصف محمود و دیگر مقررین نے ذوالفقار علی بھٹو کی 38ویں برسی کے موقع پر سید خادم حسین شاہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا شعیب ممتاز کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محنت کش طبقہ کے حقوق کی جنگ لڑی ملک نجیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کو سر چشمہ قرار دیا ہر دور میں پیپلز پارٹی نے محنت کش طبقہ کے مفادات کا تحفظ صرف پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے اور مزدور کش کالے قوانین کا خاتمہ کر کے مظلوم طبقہ کے دست و بازو بنے سید ضیاء حسین شاہ کا کہنا تھا کہ آمریت کے خلاف جدوجہد پاکستان پیپلز پارٹی کا خاصہ رہاہے نظریاتی کارکنان کی تسکین کے لئے از سر نو تشکیل ناگزیر ہے۔

ظریف ستی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ولولہ انگیز قیادت نے پارٹی میں نئی روح پھونک دی ہے راجہ مشتاق نے کہا کہ تحصیل سطح پر عہدیداروں کا چنائو ہمیشہ پنجاب کی قیادت ہی کرتی رہی ہے ملک آصف نے کہا پارٹی کے ہر فیصلے کے پابند ہیں قیادت کا جو بھی فیصلہ ہو گا اسے ہم خوشدلی سے قبول کریں گے ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کے ویژن کو آگے بڑھانا ہمارا مشن ہے اختتام پر تقریب کے میزبان سید خادم حسین شاہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور بھٹو لنگر بھی تقسیم کیا گیا اس تقریب میں پیپلز پارٹی کے دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی جن میں ،یاسر عرفات،مسعود خٹک، ذاہد الحسن زیدی،سید حسنین رضا، سید محمود حسین شاہ ، ملک آصف شامل ہیں۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038